دل کے مرض کی نشان دہی کرنے والی پانچ علامات

دل ہمارے جسم کا ایک اہم عضو ہے جو ہمیں زندہ رکھنے کے لیے دیگر تمام اعضاء اور بافتوں تک آکسیجن اور اجزاء پہنچاتا ہے لیکن اگر اس اہم پٹھے کے ساتھ کچھ مسئلہ ہو تو اس کی تشخیص میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن کی سینئر کارڈیک نرس سِنڈی جوڈر کے مطابق عموماً علامت تب ظاہر ہوتی ہے جب کچھ گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ اس لیے قلبی مرض کی علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ قلبی مرض کے متعلق کچھ ایسی علامات ہوتی ہیں جن کی نشان دہی آسان ہوتی ہے (جیسا کہ سینے میں درد) لیکن بعض علامات مبہم ہوتی ہیں اور ان کی نشان دہی مشکل ہوتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے کچھ علامات ایسی بتائی گئیں ہیں جن کی نشان دہی مبہم ہوتی ہے۔

غیر معمولی تھکن کا احساس
پال مال میڈیکل کے جنرل فزیشن ڈاکٹر عادل خان کے مطابق کسی کو غیر معمولی تھکان کے احساس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اگر کوئی بہت کام کر رہا ہے یا نیند نہیں لے پا رہا تو تھکن کا احساس عام سی بات ہے لیکن غیر معمولی تھکن محسوس ہونے کا معائنہ کرایا جانا چاہیے۔

غیر معمولی سوجن
اس مسئلے میں ٹخنوں اور پیٹ کے حصے میں سوجن آجاتی ہے۔

چکر آنا
اگر کسی کو ایک دم چکر آنے لگیں تو یہ خطرے کا علامات ہوتی ہے۔ ڈاکٹر عادل خان کے مطابق اگر چکر کے آنے یا دیگر علامات مسائل کھڑے کرنے لگیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

سانس کا پھولنا
اگر کسی شخص کو روزمرہ کی سرگرمیوں میں سانس پھولنے کی شکایت ہو تو بہتر ہے کہ وہ ڈاکٹر سے رابطہ کرے۔

غیر معمولی طور پر پسینے کا آنا
سِنڈی جوڈر کے مطابق شدید ورزش کیے بغیر ہی گرمی لگنا اور زیادہ پسینے کا آنا نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کیسے کریں ؟

خراب کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کی سطح ہر عمر کے گروپوں میں عام ہو گئی ہے۔ جب ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے تو یہ صحت کی مختلف پیچیدگیوں کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔ اضافی کولیسٹرول ہماری شریانوں میں جمع ہو سکتا ہے اور خون کی نالیوں کو تنگ کر سکتا ہے۔ یہ تنگی خون کے بہاؤ کو محدود کرتی ہے جس کے نتیجے میں دل کی بیماری، دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کافی بڑھ جاتا ہے صحت مند سطح کے اندر کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنا اور ان کو منظم کرنا بہت ضروری ہے۔ ماہر غذائیت لونیت بترا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں عملی مشورے پیش کیے ہیں جس میں تمباکو نوشی چھوڑنا، صحت مند چکنائی کا استعمال اور باقاعدگی سے ورزش کرنا شامل ہے۔ یہ سب کولیسٹرول کی سطح کو مؤثر طریقے سے منظم کرنے اور کم کرنے میں معاون ہیں۔

کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے آسان تجاویز
1) صحت بخش چکنائی کا انتخاب کریں
2) اپنی خوراک میں فائبر کی مقدار کو فروغ دیں
3) اپنی خوراک میں اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں شامل کریں
4) باقاعدگی سے ورزش کے ساتھ متحرک رہیں
5) اپنے وزن کا صحت بخش انتظام کریں
6) تمباکو نوشی بالکل ترک کردیں

بشکریہ ایکسپریس نیوز